سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے

سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی خوبصورتی کے چرچے

ممبئی: مایہ ناز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے نئے فوٹوشوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے حال ہی میں بھارتی فیشن برانڈ کے بھاری اور خوبصورت ملبوسات پہن کر ساحل سمندر پر فوٹوشوٹ کروایا ۔ جس کی چند تصاویر بھارتی برانڈ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر جاری کیں۔ ان تصاویر میں ماہرہ خان انتہائی خوبصورت اور حسین نظر آرہی ہیں ۔ جبکہ ان تصاویر کو اداکارہ کے لاکھوں مداحوں کی وجہ سے پسند بھی کیا گیا ہے۔