ملائشیا، مدرسے میں آگ لگنے سے 25 افراد جاں بحق

ملائشیا، مدرسے میں آگ لگنے سے 25 افراد جاں بحق

کوالالمپور: ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں مدرسے میں آگ لگنے سے طلبا سمیت 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق آگ صبح سویرے دینی درس گاہ دارالقرآن اتفاقیہ میں لگی۔

ملائشین حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیواں میں 23 طلباء اور 2 وارڈن شامل ہیں۔ ریسکیو عملے کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 15 منٹ پر پیش آیا جس کے بعد ریسکیو کا آپریشن شروع کیا گیا اور عمارت سے زخمیوں اور لاشوں کو باہر نکالا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ واقعہ میں زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں