فرانسیسی حکومت نے بچوں کے نام میں ‘ñ’کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

فرانسیسی حکومت نے بچوں کے نام میں ‘ñ’کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

فرانس:فرانسیسی حکومت نے ایک نیا قدم اٹھا لیا  ہے اب فرانسیسی والدین کو بچوں کے نام بھی عدالتی قوانین کے مطابق رکھنا پڑیں گے۔ فرانس کی حکومت بچوں کے نام میں ‘ñ’کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق بریٹنی کا ایک جوڑا اپنے نوزائیدہ بچے کا نام Fañch رکھنا چاہتا تھا لیکن عدالت نے اس نام غیر قانونی قرار دے دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ماں باپ کو اپنےبچوں کا نام رکھتے ہوئے یہ خیال رکھنا چاہیے کہ وہ ایسے ہجوں کا انتخاب نہ کریں جو فرانسیسی زبان کی طرف سے غیر شناخت شدہ ہوں۔