پی ایس ایل فکسنگ کیس ، محمد عرفان کی معطلی کی سزا آج ختم ہو گی

پی ایس ایل فکسنگ کیس ، محمد عرفان کی معطلی کی سزا آج ختم ہو گی

لاہور: پی ایس ایل فکسنگ کیس میں سزا یافتہ دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی معطلی آج ختم ہو گی جبکہ کھلاڑی کا اگلا امتحان پی سی بی کے بحالی پروگرام پر عمل اور جرمانے کی ادائیگی ہو گا۔

محمد عرفان نے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں بکی کے رابطے کی اطلاع پی سی بی کو نہ دینے کا جرم تسلیم کیا تھا۔

ڈسپلنری کمیٹی نے فاسٹ باؤلر کو 6 ماہ کی معطلی سمیت ایک سال پابندی اور دس لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی ۔ پی سی بی کے بحالی پروگرام پر عمل کرنے کے بعد وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں