کراچی میں 4ہزار روپے کے عوض لڑکی فروخت کرنے والاملزم گرفتار

کراچی میں 4ہزار روپے کے عوض لڑکی فروخت کرنے والاملزم گرفتار

کراچی:کراچی میں محض چار ہزار روپے میں لڑکی فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم پنجاب سے کراچی لڑکی فروخت کرنے لایا تھا۔ابراھیم حیدری پولیس نے ایک ایسے ملزم کوگرفتار کیا ہے جس نے لڑکی کو محض چار ہزار روپے میں پنجاب صادق آباد سے خریدا۔

لڑکی فروخت کرنے والے ملزم نے لڑکی کو جھانسہ دیا کہ وہ اس کو پولیو ورکر کا کام دلوا دے گا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایوب نے میڈیا کو بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

پولیس حکام کے مطابق محمدایوب کائنات نامی لڑکی کو پنجاب سے فروخت کر نے کراچی لایا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔