سعودی شوہر کو "عوامی کہاوت " بیوی کو سنانا مہنگی پڑ گئی

سعودی شوہر کو

ابہا : ایک سعودی خاتون نے توہین آمیز عوامی کہاوت سنتے ہی اپنے شوہر کو حملہ کرکے لہولہان کردیا۔ عوامی کہاوت کا مفہوم یہ تھا کہ اگر کوئی شخص کوئی چیز حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ مل جاتی ہے تو وہ چیز اسکے لئے وبال جان بن جاتی ہے۔

شوہر نے جب یہ کہاوت بیوی کو سنائی تو اس نے اس کا مفہوم یہ لیا کہ اسکا شوہر اسے حاصل کرنا چاہتا تھا، اب جب وہ مل گئی ہے تو وہ اپنے شوہر کیلئے وبال جان بن چکی ہے۔

یہ سنتے ہی وہ طیش میں آگئی۔ دونوں میں نوک جھونک چل ہی رہی تھی۔ مذکورہ عوامی کہاوت سنتے ہی بیوی نے جواب دینے کے بجائے شیشے کا گلاس شوہر کے سر پر دے مارا جس سے وہ زخمی ہوگیا،10ٹانکے آئے۔