شمالی کوریا نے امریکا کو خاک کرنے کی دھمکی دے ڈال

شمالی کوریا نے امریکا کو خاک کرنے کی دھمکی دے ڈال

پیاؤنگ یانگ :شمالی کوریا نے جاپان کو ڈبونے اور امریکا کو خاک کرنے کی دھمکی دے ڈالی۔
چھٹے میزائل تجربے کے بعد امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کی قرارداد کی اقوامِ متحدہ میں منظوری پر شمالی کوریا نے کہا کہ امریکا کو پاگل کتے کی موت مارنا چاہیئے۔
کوریا ایشیا پیسفک امن کمیٹی نے اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل سے کہا کہ شمالی کوریا پر نئی پابندیوں شیطان کا آلہ ہیں جنھیں توڑ دینا چاہیئے
گزشتہ ماہ کے آخر میں شمالی کوریا کی جانب سے جاپانی پانیوں میں میزائل داغنے کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ پیانگ یانگ نے جاپان کو واضح دھمکی دی ہے۔