آئی سی سی نے نجم سیٹھی کے بیان کی تردید کر دی

آئی سی سی نے نجم سیٹھی کے بیان کی تردید کر دی

دبئی:آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے دو ٹوک الفاظ میں چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے بیان کی تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ورلڈ الیون کی ٹیم آئندہ دو سال بھی پاکستان آئے گی۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوا جس میں یہ بات کی گئی ہو کہ ورلڈ الیون کی ٹیم آئندہ 2 سال پاکستان آئے گی۔ ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ 2009ءکے مقابلے میں پاکستان میں سیکیورٹی کے معاملات بہتر ہوئے ہیں اور پاکستان نے ورلڈ الیون کی میزبانی کے ساتھ دنیا کو اپنے تحفظ کے ساتھ میزبانی کا پیغام دے دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ " پی ایس ایل"کے زیادہ میچوں کی میزبانی پاکستان کے اسٹیڈیمز کریں، یہی پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کیلئے فائدہ مند ہوگا۔
البتہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے یہ ضرور کہا کہ آئی سی سی اگلے دو سال پی سی بی کے ساتھ اپنے معاہدے کی نہ صرف پاسداری کرے گا بلکہ اس ضمن میں اخراجات بھی اٹھائے گا۔