دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،پاکستان، امریکا اور افغانستان کا اتفاق

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،پاکستان، امریکا اور افغانستان کا اتفاق

راولپنڈی:پاکستان ، امریکا اور افغانستان نے اتفاق کیا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی،داعش کا خاتمہ مشترکہ کوششوں اور مزید تعاون سے ہی ممکن ہے۔جمعرات کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کے داالحکومت کابل میں پاکستان، امریکا اور افغانستان کے سہ فریقی مذاکرات ہوئے، جس میں 6رکنی پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ملٹری آپریشن میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔

کابل میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات میں شرکا ء نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق مذاکرات میں شامل تینوں فریقین نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خاتمے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے اور اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔

تاہم داعش کا خاتمہ مشترکہ کوششوں اور مزید تعاون سے ہی ممکن ہے۔ مذاکرات میں باہمی مفادات اور تحفظات جبکہ پاکستان اور افغانستان کے اجلاس میں سرحد پارفائرنگ اور انسداد دہشت گردی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔