ارجنٹائن دھماکوں کو ایران سے ملانا صیہونی حکومت کی سازش ہے، ترجمان وزارت خارجہ

ارجنٹائن دھماکوں کو ایران سے ملانا صیہونی حکومت کی سازش ہے، ترجمان وزارت خارجہ

تہران: ایران نے ارجنٹائن دھماکوں کو ایران سے ملانے کو صیہونی سازش قرار دے دیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ماضی میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کوایران سے ملانا صیہونی حکومت کی ایران کے خلاف کڑی سازش ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ ارجنٹائن میں مضبوط لابی ہے جس کی کوشش واقعے کے اصل ذمہ داروں کو سزا سے بچانا ہے۔انہوں نے صیہونی وزیراعظم کی ہرزہ سرائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اپنی توجہ مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مظالم اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی پر مرکوز کرے اس کے علاوہ ریاستی دہشت گردی بالخصوص صیہونیوں کی جانب سے لبنان اور شام سمیت دیگر اسلامی ممالک کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کے قیام اورداخلی معاملات میں عدم مداخلت ایران کی پالیسی ہے۔

مصنف کے بارے میں