عالمی بینک نے خیبرپختونخوا کے سکولوں کی حالت زار پر اپنی رپورٹ جاری کردی

عالمی بینک نے خیبرپختونخوا کے سکولوں کی حالت زار پر اپنی رپورٹ جاری کردی

پشاور:عالمی بینک نے خیبرپختونخوا کے سکولوں کی حالت زار پر اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ سرکاری سکولوں میں سہولیات کی کمی ہے۔

ورلڈ بنک کی حالیہ رپورٹ ”پاکستان ڈویلپمنٹ آپ ڈیٹیس“ نے تحریک انصاف کے تعلیمی ایمرجنسی کے حوالے سے سب دعوﺅں کو بے نقاب کرتے ہوئے یہ راز فاش کر دیا کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھی کے پی کے میں صرف 44فیصد سکولوں میں بنیادی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ پنجاب پاکستان بھر میں 39فیصد کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ 22فیصد سکولوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں،27فیصد سکول بجلی کی سہولت سے محروم،کوہستان میں 55فیصد سکول میں ٹائیلٹس ہی نہیں۔