اسلام آباد یونائیٹیڈ نے وسیم اکرم کی جگہ وقار یونس کی خدمات حاصل کر لیں

اسلام آباد یونائیٹیڈ نے وسیم اکرم کی جگہ وقار یونس کی خدمات حاصل کر لیں

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر وقار یونس نے ملتان سلطان کیساتھ معاہدہ نہ ہونے کے بعد  اسلام آباد یونائیٹیڈ  کیساتھ بطور ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ معاہدہ کر لیا ہے۔ وقار یونس سابق کپتان وسیم اکرم کی جگہ اسلام آباد میں ذمے داریاں سنبھال لیں اور اس بات کا اعلان  اسلام آباد یونائیٹیڈ کی انتظامیہ نے کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹیڈ  کے مالک نے کہا 

0ab99c44858e9b712edb0ced4ffc9ab2

وقار 2010 سے 2012 اور پھر 2014 سے 2016 کے درمیان پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ ایک مرتبہ ٹیم کے باؤلنگ کوچ بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وقار آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے 2013 سیزن میں باؤلنگ کوچ بھی رہے۔

 اسلام آباد یونائیٹیڈ کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ کسی بھی ایسے کپتان کے لیے جو خود بلے باز ہو، باؤلنگ کوچ کا ساتھ ہونا فائدہ مند ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقار یونس کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکے ہیں اور ان کا انتخاب اسلام آباد یونائیٹیڈ کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ انہوں نے مصباح کے ساتھ پہلے بھی کام کیا ہے جب پاکستانی کرکٹ نچلی ترین سطح تک پہنچ چکی تھی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سالوں کے دوران وہ کئی مرتبہ مصباح کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوش ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹیڈ کا حصہ بننے پر وہ بہت خوش ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹیڈ کو بیٹنگ کوچ ڈین جونز نے وقار یونس کو اسلام یونائیٹیڈ فیملی کا حصہ بننے پر مبارکباد دی۔

4c2827509e7b7f05ea8cd056260ccd12