مریم نواز ڈپٹی وزیراعظم بنی ہوئی ہیں: عمران خان

مریم نواز ڈپٹی وزیراعظم بنی ہوئی ہیں: عمران خان

لاہور:عمران خان نے طاہر القادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز ڈپٹی وزیراعظم بنی ہوئی ،این اے 120میں ان کے پاس پورے اختیارات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھامریم نواز ہر روز عدلیہ کی توہین کر رہی ہے لیکن کوئی ان سے پوچھ نہیں رہا ،میرے پاس کوئی عوامی عہدہ بھی نہیں پھر بھی مجھے حلقے میں جانے سے روکا جا رہا ہے۔این اے 120میں ترقیاتی کام کروا کے ضمنی انتخاب پر اثرانداز ہونے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔