سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی: محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں 8 سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سادہ لباس سیکیورٹی گارڈز بھی اسلحہ ساتھ لیکر نہیں چل سکتے جب کہ پولیس موبائل سے مماثلت رکھنے والی پرائیویٹ گاڑیوں کے استعمال اور محرم الحرم کے دوران لاو¿ڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہو گی۔