سلامتی کونسل کو بند کر دیں : شمالی کوریا کا عجیب مطالبہ

سلامتی کونسل کو بند کر دیں : شمالی کوریا کا عجیب مطالبہ

پیانگ یانگ:شمالی کوریا نے کہا ہے کہ جاپان نے ہمارے خلاف جانے کی کوشش کی تو اسے ڈبو دیں گے ٗ امریکہ کو راکھ اور اندھیرے میں بدل دیں گے

شمالی کوریا کوریا کی امن کمیٹی کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے خلاف قرارداد کی حمایت کرنے پر اپنے جوہری ہتھیاروں کی مدد سے جاپان کو سمندر میں ڈبو دیں گے اور امریکا کو خاک میں تبدیل کردیا جائے گا۔ میرا مطالبہ ہے کہ دنیا میں بدامنی اور انصافی پھیلانے والی سلامتی کونسل کو ختم کر دیا جائے

سربراہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے خلاف تازہ ترین قرارداد کی حمایت کرنے پر ہمیں شدید تحفظات ہیں اور عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے