ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں : رچی رچرڈسن

ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں : رچی رچرڈسن

لاہور :آئی سی سی کے میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کہا ہے کہ پاکستانی ایک پیار کرنے والی قوم ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کیلئے میدان ایک بار پھر آباد ہوں۔

پی سی بی کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آخری بار1996ء میں پاکستان آیا تھا اور آج 21سال بعد دوبارہ پاکستان آنے پر پرجوش ہوں ۔ میں جب بھی یہاں آیا ، پاکستانیوں کی جانب سے بھرپور پیار اور حوصلہ ملا ، اسی حوصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی سی سی نے یہاں کے میدان آباد کرنے کی کوشش کی ہے اور مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ اس کوشش میں مجھے بھی شرکت کا موقع مل رہا ہے۔