واٹس ایپ کا آخر کار 'ڈیلیٹ فار ایوری ون' فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

واٹس ایپ کا آخر کار 'ڈیلیٹ فار ایوری ون' فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور: سمارٹ فون کے مشہور ترین میسنجر واٹس ایپ نے آخر کار 'ڈیلیٹ فار ایوری ون' نامی فیچر کو متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس سے آپ بھیجے گئے میسج کو پڑھنے سے قبل دوسروں کے فون سے غائب کرسکیں گے۔صارف کے پاس پانچ منٹ کا وقت ہوگا جس کے دوران وہ بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرسکے گا، تاہم یہ بھی اسی صورت میں ممکن ہوگا جب موصول کرنے والے اسے اوپن نہ کیا ہو۔
رپورٹس کے مطابق یہ فیچر اس وقت آزمائش کے آخری مراحل سے گزر رہا ہے اور یہ بہت جلد دستیاب ہوگا۔یہ فیچر ہر طرح کے واٹس ایپ پیغامات بشمول ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز، جی آئی ایف، دستاویزات اور اسٹیٹس رئیپلائی پر کارآمد ثابت ہوگا۔اس فیچر کے بارے میں پہلی رپورٹ اپریل میں سامنے آئی تھی جب اسے ایپ کے بیٹا ورژن میں ٹیسٹ کیا گیا تھا۔اب یہ بیٹا ورژن 2.17.30 کے کوڈ میں شامل ہے مگر واٹس ایپ نے ابھی تک اسے ان ایبل نہیں کیا ہے۔ویسے واٹس ایپ نے باضابطہ طور پر اس نئے فیچر کی تصدیق نہیں کی ہے۔