سلمان نے ‘ریس3’ کیلئے بھاری معاوضہ مانگ لیا

سلمان نے ‘ریس3’ کیلئے بھاری معاوضہ مانگ لیا

ممبئی: بالی ووڈ فلم ‘ریس 3’ کے مرکزی اداکار سلمان خان نے پروڈیوسرز سے بھاری مانگ لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ فلم ‘ٹیوب لائٹ ‘ کے فلاپ ہونے کے باجود سلمان نے ‘ریس3’کیلئے فلم کے 70 فیصد منافع بطور معاوضہ مانگا ہے۔

یاد رہے کہ اے لسٹ اداکار اپنی فلموں کا 50فیصد حصہ مانگتے آئے ہیں اور انہوں نے اپنی فلم خود پروڈیوس کی ہوتی ہے، لیکن سلمان خان ‘ریس 3’ کے صرف مرکزی کردار نبھانے کا اتنا زیادہ حصہ مانگ رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سلمان خان نے فلم کیلئے جیکولین فرنینڈس اور سدھارتھ ملہوتراکے ناموں کی سفارش کی ہے، تاہم اس حوالے سے اب تک کوئی حتمی اعلان نہیں ہوا۔یاد رہے کہ ہدایت کار ریمو ڈی سوزا کی ‘ریس 3’ اگلے سال سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔