شمالی وزیرستان، فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک

 شمالی وزیرستان، فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکورٹی اہلکار بھی شہید ہوئے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشت گرد آفتاب پراکے سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آپریشن کے بعد علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد 12 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد دسمبر 2017 کو لیفٹننٹ معین کی شہادت میں بھی ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار نذیر احمد چانڈیو، سپاہی فخر اور سپاہی عامر شامل ہیں۔