رواں سال 21 نومبر کو ویٹرنز ون ڈے ورلڈ کپ کرانے کا اعلان

رواں سال 21 نومبر کو ویٹرنز ون ڈے ورلڈ کپ کرانے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال 21 نومبر سے 5 دسمبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اور عظیم کرکٹرز پر مشتمل ویٹرنز ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کریں گے جبکہ 8ملکوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں میزبان آسٹریلیا، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، کینیڈا اور ویلز شامل ہیں۔

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ ہر ٹیم ایونٹ میں 7 میچز کھیلی گی اور 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔پاکستانی ٹیم 21نومبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ ایونٹ کا فائنل 5دسمبر کو کھیلا جائے گا۔


اعجاز احمد(کپتان)، غلام علی، شاہد انور، غفار کاظمی، دستگیر بٹ، بابر الطاف بٹ، ملک عامر توصیف، جاوید حفیظ، امتیاز تارڑ، جعفر قریشی، عاصم جاہ، صغیر عباس، آصف حیات، ساجد علی، مظہر حسین اور ظفر علی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہونگے۔