ایشیا کپ: بھارتی کھلاڑی شعیب ملک سے خوفزدہ

 ایشیا کپ: بھارتی کھلاڑی شعیب ملک سے خوفزدہ
کیپشن: فوٹو: فائل

ممبئی: بھارت کے سابق کھلاڑی لکشمن نے ایشیا کپ میں پاکستان کے شعیب ملک کو بھارتی ٹیم کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔

سابق بھارتی کھلاڑی لکشمن نے کہا ہے کہ شعیب اس سے قبل بھی بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کرچکے، انھیں اس کا تجربہ ہے جبکہ وہ اسپن بولنگ کو بھی عمدگی سے کھیل لیتے ہیں، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس ایونٹ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان میں اسٹرائیک بدلنے، گیند کو باﺅنڈری کے باہر اچھالنے اور ا?سان سنگلز لینے کی صلاحیت موجود ہے۔

لکشمن نے مزید کہاکہ بھارت کی جانب سے 2اسپنرز چاہل اور کلدیپ پر انحصار کیا جاتا ہے،پاکستان کا انحصار اوپنر فخر زمان اور نمبر تین بیٹسمین بابر اعظم پر ہوگا۔