لوگ اصلی’ سنجو ‘دیکھ لیتے تو سنجے دت سے نفرت کرنے لگتے:راجکما ر ہیرانی

لوگ اصلی’ سنجو ‘دیکھ لیتے تو سنجے دت سے نفرت کرنے لگتے:راجکما ر ہیرانی
کیپشن: تصویر بشکریہ انڈیا ٹوڈے

ممبئی: بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم دینے والے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے انکشاف کیا ہے کہ لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے فلم”سنجو“میں کئی تبدیلیاں کیں ورنہ لوگ اصلی سنجو دیکھ لیتے تو سنجے دت سے نفرت کرنے لگتے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجکمار ہیرانی نے بتایا کہ انہوں نے بعد میں سوچا کہ سنجے دت اس فلم کے ہیرو ہیں اور ہیرو کا منفی امیج پیش کرنا صحیح نہیں ہوگا لہٰذا انہوں نے فلم میں کئی تبدیلیاں کیں اور دوبارہ کئی سین شوٹ کرکے فلم میں شامل کیے جس میں سنجے دت کو ایک اچھا انسان دکھایا گیا۔


فلم ’سنجو‘ کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ابتدا میں فلم ’سنجو‘ اس فلم سے بہت الگ تھی جو سکرین پر پیش کی گئی۔ اگر شائقین وہ فلم دیکھ لیتے جو پہلے ایڈٹ کی گئی تھی تو سنجے دت سے محبت کرنے کے بجائے ان سے نفرت کرنے لگتے کیونکہ فلم میں ایسا کوئی سین شامل نہیں تھا جس سے سنجے دت کی شخصیت کے مثبت پہلو اجاگر ہوتے۔

ہیرانی نے بتایا کہ انہوں نے فلم سےایک سین ہٹایا تھا جس میں سنجے دت عدالتی فیصلے کے بعد خودکشی کی کوشش کرتے ہیں۔


خیال رہے کہ فلم”سنجو“300 کروڑ41 لاکھ کے بزنس کے ساتھ بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی ہے، فلم میں اداکار رنبیر کپور نے سنجے دت کا مرکزی کردار ادا کیاہے۔