میانوالی ریل کار کا اسلام آباد میں وزیراعظم آفس میں افتتاح

 میانوالی ریل کار کا اسلام آباد میں وزیراعظم آفس میں افتتاح

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے اپنے حلقہ انتخاب کی ،، میانوالی ریل کار ،، کا اسلام آباد میں وزیراعظم آفس میں افتتاح کر کے سابق وزراء اعظم بالخصوص شوکت عزیز کی یاد تازہ کر دی۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شوکت عزیز نے اپنے دور میں مختلف علاقوں کے درجنوں منصوبوں کا موقع پر جانے کی بجائے وزیراعظم ہاؤس میں افتتاح کیا معزول وزیراعظم نوازشریف نے بھی ایسے  افتتاح کئے۔وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس روایت کو برقراررکھا ہے میانوالی یا روالپنڈی کی بجائے اسلام آباد میں سرکاری عمارت میں اس ریل کا ر کا افتتاح کیا ۔

وزیر اعظم عمران خان نے ریل گاڑیوں کا اسلام آباد میں افتتاح کر کے سابق وزراء اعظم کی یاد تازہ کر دی ہے جو زیادہ تر منصوبوں کا افتتاح وزیر اعظم سیکرٹریٹ موجودہ وزیراعظم آفس میں کرتے تھے-