عمران خان 16 ستمبر کو مزار قائد پر حاضری دیں گے

عمران خان 16 ستمبر کو مزار قائد پر حاضری دیں گے
کیپشن: image by facebook

کراچی: وزیر اعظم پاکستان عمران خان 16 ستمبر کو سرکاری دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ قائد اعظم کے مزار پر حاضری دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 16 ستمبر کو کراچی دورے پر پہنچیں گے اور سب سے پہلے قائد اعظم کے مزار پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کریں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم گورنر ہاؤس میں قیام امن سےمتعلق اجلاس کی سربراہی کریں گے جس میں کراچی آپریشن پر  سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گرین لائن بس منصوبے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی بعد ازاں عمران خان شیڈول کے مطابق شہر کی سیاسی جماعتوں کے وفود اور تاجروں نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ وزارتِ عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا کراچی کا دورہ ہوگا، عام انتخابات سے قبل تحریک انصاف کے چیئرمین نے شہر قائد میں جلسے کیے اور حکومت ملنے کی صورت میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔