جوانی پھر نہیں آنی 2 کامیاب ترین فلم بن گئی، 53 کروڑ کا ریکارڈ بزنس

جوانی پھر نہیں آنی 2 کامیاب ترین فلم بن گئی، 53 کروڑ کا ریکارڈ بزنس
کیپشن: image by facebook

کراچی : عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی ٹو نے باکس آٖفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے سب سے زیادہ  پیسے کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام  کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم نے 53 کروڑ کا کاروبار کر کے باکس آفس پر سب س کو پیچھے چھوڑ دیا، مختصر وقت میں 10 کروڑ کا کاروبارفلم نے  20 دنوں میں باکس آفس پر مزید 53 کروڑ 45 لاکھ کا بزنس کیا، ملکی تاریخ کی پہلی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی۔

پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرونِ ممالک میں بھی جوانی پھر نہیں آنی 2 نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے اور 15 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ ملکی سطح پر فلم نے اب تک 38 کروڑ 35 لاکھ کا کاروبار کرنے میں کامیاب رہی۔

جوانی پھر نہیں آنی 2 نے ریلیز کے ابتدائی 2 روز میں 10 کروڑ سے زائد جبکہ 18 روز میں 50 کروڑ کا بزنس کر کے مختصر عرصے میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا، یہ ریکارڈ اب تک کسی فلم کے پاس نہیں تھا۔

واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی اُن چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان تھے اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار تھے۔