سعودی عرب دارالحکومت ریاض سرمایہ کاری کے لیےدنیا کا 69واں بہترین شہر قرار

 سعودی عرب دارالحکومت ریاض سرمایہ کاری کے لیےدنیا کا 69واں بہترین شہر قرار

ریاض:فوربس میگزین نے سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کے بہترین ممالک میں سعودی عرب کو 50ویں اور اس کے دارالحکومت کو 100بہترین شہروں میں شامل کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فوربس نے ایک فہرست ان ممالک کی جاری کی ہے جہاں سرمایہ کاری کا ماحول بہت اچھا ہے، ان میں سعودی عرب کو 50واں نمبر دیا گیا جبکہ دوسری فہرست سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کی100بہترین شہروں کی دی گئی ۔ اس میں ریاض کا نمبر 69واں ، دبئی کا 15واں، ابوظہبی کا 26واں ، منامہ 59واں اور کویت کا 86واں ہے۔