کلثوم نواز کے انتقال پر ٹویٹ، حمزہ علی عباسی پر شدید تنقید

کلثوم نواز کے انتقال پر ٹویٹ، حمزہ علی عباسی پر شدید تنقید
کیپشن: image by Twitter

لاہور:پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کی نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر کی جانے والی ٹویٹ کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، گزشتہ روز 11 ستمبر کو کلثوم نواز کا لندن میں انتقال ہوگیا، وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

96fae9a4a3360852f036969de328d422

ان کے انتقال کے بعد پورا ملک ہی سوگ کی کیفیت میں رہا، جبکہ اس موقع پر حریف جماعتوں کے ممبران نے بھی اپنے افسوس کا اظہار کیا ، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے حامی حمزہ علی عباسی نے بھی ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے کلثوم نواز کے انتقال پر ایک ٹویٹ جاری کی۔

aa9aa3437e96fa5d60e74bd1b95f24ff

حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے اور اس طرح کی رائے کا اظہار نہ کیا جائے کہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوچکا ہے اس لیے نواز شریف اور مریم نواز کو رہا کیا جانا چاہیے۔

اس ٹویٹ کے کچھ دیر بعد حمزہ نے ایک اور ٹویٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی شرمناک بات ہے کہ کس طرح بعض لوگ کلثوم بی بی کی موت کو نواز شریف اور مریم نواز کیلئے ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور دونوں کو ٹریجک ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ شرمناک، قطعی شرمناک اور انتہائی کراہت آمیز بات ہے، اللہ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اور ہمیں کچھ شائستگی عطا فرمائے۔

e8a8f6a8b85de0f80c4ac1295375bf30

تاہم ان کی ان ٹویٹس کے بعد صارفین نے حمزہ علی عباسی پر شدید تنقید کرنا شروع کردی ، انہوں نے کہا کہ ’حمزہ علی عباسی جیسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے‘۔