متحدہ عرب امارات میں فوجی گاڑیوں کے تصادم میں 6 فوجی جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں فوجی گاڑیوں کے تصادم میں 6 فوجی جاں بحق

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی آرمڈ فورسز کی جنرل کمانڈ نے کہا ہے کہ محاذ جنگ پر موجود فوجی گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 6 فوجی اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی ڈبلیو اے ایم کے مطابق آرمڈ فورسز کی جنرل کمانڈ نے بتایا ہے کہ محاذ جنگ پر پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے فوجی گاڑیوں کے تصادم میں 6 افسر اور سپاہی جام شہادت نوش کر گئے۔

شہید ہونے والے اماراتی فوجیوں کی شناخت کیپٹن سعید احمد راشد المنصوری فرسٹ سارجنٹ علی عبد اللہ احمد الظنحانی، سارجنٹ زید مسلم سہیل العامری، صالح حسن صالح بن عمرو، ناصر محمد حماد الکعبی اور سارجنٹ سیف ضاوی راشد الطنیجی کے ناموں سے کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے جنرل کمانڈ نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا ہے۔