شہرت اور دولت عارضی چیز یں،ان پر کبھی بھی تکبر نہیں کیا ‘ ماہرہ خان

شہرت اور دولت عارضی چیز یں،ان پر کبھی بھی تکبر نہیں کیا ‘ ماہرہ خان

لاہور: اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ شہرت اور دولت عارضی چیز یں ہیں اس لئے میں نے ان کے بل بوتے پر کبھی بھی تکبر نہیں کیا ،انسان کا کردار ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور اس کا اچھا عمل اسکے ساتھ جاتا ہے ۔


اداکارہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں بے شمار کامیابیاں کی بدولت ملنے والی شہرت کے باوجود آج بھی سب سے عاجزی اور انکساری سے ملتی ہوں ۔جونیئرز پر اپنے سٹار ہونے کا رعب جھاڑنے کے بجائے ان کی رہنمائی کرتی ہوں کیونکہ میں بھی کبھی اس مرحلے سے گزر چکی ہوں۔

ماہرہ خان نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ فلموں اور ڈراموں کے ابتدائیہ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا پیغام دیا جائے ۔