کراچی: کانگو اور نیگلیریا وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی

کراچی: کانگو اور نیگلیریا وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی

کراچی: کراچی میں کانگو اور نیگلیریا وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کانگو وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی۔ کانگو سے متاثرہ لیاری کا رہائشی 54 سالہ حبیب خان انتقال کرگیا،حبیب خان نجی اسپتال میں داخل تھا، نجی اسپتال میں کانگو سے متاثرہ 62 سالہ محمد داد بھی زیر علاج ہے۔ رواں سال کے دوران اب تک کانگو سے سترہ افراد کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔دوسری جانب کراچی میں نیگلریا سے چھبیس سالہ اکبر اسد انتقال کرگیا جس کے بعد رواں سال نیگلیریا سے جاں بحق افراد کی تعداد چودہ ہوگئی ہے۔