اسلام آباد: فردو عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قومی معاملات پر اپوزیشن سمیت سب متحد ہیں، اپوزیشن کو کشمیر کاز اپنا بانیہ بدلنے کی ضرورت ہے، ان کو دیکھنا چاہیے کہ ان رویہ مسئلہ کشمیر کہاں نقصان پہنچا رہا ہے؟
تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم ملک کو فرسودہ نظام سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جمہوریت اور معاشرہ اپوزیشن کے کردار کے بغیر مکمل نہیں، بھارتی میڈیا پاکستانی اپوزیشن کے منفی کردار کو اچھال رہا ہے، اپوزیشن کے بغیر پارلیمنٹ کا کردار نامکمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، مسئلہ کشمیر پر حکومت ، اپوزیشن سب ایک پیج پر ہیں ، تاہم اپوزیشن کو اپنا بیانیہ بدلنے کی ضرورت ہے ۔