بابر کو نائب کپتان بنانے پر سرفراز احمد کا حیران کن ردعمل

بابر کو نائب کپتان بنانے پر سرفراز احمد کا حیران کن ردعمل

لاہور :دورہ سری لنکا کیلئے پی سی بی کی طرف سے کپتان اور نائب کپتان کے اعلان کے بعد سرفراز احمد نے بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا فیصلہ ہے اور امید کرتا ہوں کہ کپتان کی اس پریکٹس میں مزید نکھا ر بھی پیدا ہوگا۔

کپتان سرفراز احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کس کو اور کتنی دیر تک رہنا چاہیے اس کیلئے سب سے بہتر یہ ہے کہ پی سی بی کی ہائر اتھارٹیز اور کپتان کے درمیان رابطہ رہے ،جس سے ٹیم میں نکھار بھی پیدا ہوتا ہے ،نائب کپتان بابر اعظم پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ میری اس کے ساتھ اچھی بات چیت ہے ،کیونکہ وہ سلپ میں میرے ساتھ ہی کھڑا ہوتا ہے تو اکثر میں بابر سے مشورہ لیتا رہتا ہوں جیسے دوسرے کھلاڑیوں سے بھی مشورہ لے لیتا ہوں ۔

سرفراز احمد نے کہا بابر اعظم اچھی کرکٹ کھیل رہا ہے اس ذمہ داری کیساتھ اس کی کرکٹ میں مزید نکھار بھی آجائے گا اور آئندہ آنے والے وقت میں پاکستان کرکٹ کیلئے اچھا کھیل پیش کر سکے گا ۔