ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض انتقال کر گئے ،539نئے کیسز رپورٹ

  ملک بھرمیں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض انتقال کر گئے ،539نئے کیسز رپورٹ

اسلا م آباد :گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران  ملک میں کورونا وائرس کے مزید 4 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 6,383ہو گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کوروناوائرس کے 539نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے 551مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے ایکٹو مریضوںکی تعداد5,831رہ گئی ہے۔ ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح 2.1فیصد ہے جبکہ ملک میں کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح96فیصد ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 377مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔

پاکستان میں کوروناوائرس کا شکار ہونے مریضوںکی کل تعداد302,020ہے جبکہ ملک میں اب تک کوروناوائرس کے 289,806مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے مریضوں، اموات، ایکٹو کیسز اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ  صوبہ پنجاب ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ صوبہ بلوچستان میں ایکٹو مریضوں کی تعداد میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور یہ تعداد 1,038تک پہنچ گئی ہے جو ملک میں کسی بھی صوبے میں دوسرے نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی)کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 97ہزار 760 ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 2ہزار 217افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔پنجاب میں اب تک 94,505مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ میں ایکٹو کوروناوائرس کیسز کی تعداد1,038رہ گئی ہے۔ جبکہ صوبہ سندھ  میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32ہزار 084ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 2ہزار 443افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

صوبہ سندھ میں اب تک 127,449مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ میں ایکٹو کوروناووائرس کیسز کی تعداد2,190رہ گئی ہے۔ صوبہ خیبرپختونخوا میں  میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 36 ہزار 992 ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 1257 افراد چل بسے۔خیبر پختونخوا میں اب تک 35,067مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ میں ایکٹو کوروناوائرس مریضوں کی تعداد 668رہ گئی ہے۔ جبکہ صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 13ہزار 595کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 145مریض چل بسے ۔

صوبہ بلوچستان میں اب تک کوروناوائرس کے 12,412 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ میں ایکٹو کوروناوائرس مریضوں کی تعداد1,038تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپر کیسز کی تعداد 15ہزار941 ہوگئی ،جبکہ اموات کی تعداد 178تک جاپہنچی ۔اسلام آباد میں اب تک کوروناوائرس کے15,351مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں ایکٹو کوروناوائرس مریضوں کی تعداد412رہ گئی ہے۔ جبکہ گلگت بلتستان میں اب تک 3ہزار 227افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 74افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے  ہیں۔

گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے 2,810مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 341رہ گئی ہے۔ جبکہ آزاد جموں و  کشمیرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد2 ہزار4421 ہوچکی ہے جبکہ 65 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔آزاد کشمیر میں اب تک کوروناوائرس کے 2,212مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 144رہ گئی جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں  28 ہزار 823 ٹیسٹ کیے گئے ، ملک بھر میں اب تک    29لاکھ 68 ہزار 613ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ۔

اس وقت 1ہزار 11مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ملک  بھرکیاسپتالوں میں 98 مریض وینٹی لیٹرپرہیں ۔پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔