پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کے فوری بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کے فوری بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نظام الدین چوہدری نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد پاکستانی ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کی تصدیق کر دی ہے۔ 
بی سی بی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میچ کے اگلے روز یعنی 15 نومبر کو ڈھاکہ پہنچے گی اور اپنے دورے کے ساتھ میزبان ٹیم کے ساتھ مکمل سیریز کھیلے گی اور بی سی بی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ سیریز میں ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کی تعداد زیادہ ہو گی۔ 
نظام الدین چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ’پاکستان کیساتھ سیریز ٹی20 ورلڈکپ کے فوری بعد ہو گی جس کو حتمی شکل دینے کیلئے کرکٹ آپریشنز ڈیپارٹمنٹ پی سی بی کیساتھ رابطے میں ہے۔ سیریز میں تمام فارمیٹس کے میچز ہوں گے جبکہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کی تعداد زیادہ ہو گی۔ 
واضح رہے کہ 6 سال کے طویل عرصے کے بعد یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا پہلا دورہ بنگلہ دیش ہو گا۔ آخری مرتبہ قومی ٹیم 2015ءمیں بنگلہ دیش گئی تھی جس دوران قومی ٹیم نے ون ڈے سیریز میں بنگال ٹائیگرز کو کلین سویپ کرنے کیساتھ واحد ٹی 20 میچ میں کامیابی حاصل کی اور پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ بھی ڈرا کیا۔