سری لنکن فاسٹ باؤلر ملنگا کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

سری لنکن فاسٹ باؤلر ملنگا کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
سورس: فائل فوٹو

کابل : سری لنکا کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر لیستھ ملنگا نے تمام قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ 

سری لنکن میڈیا کے مطابق لیستھ ملنگا کرکٹ تاریخ کے عظیم باؤلر ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لی ہیں۔ ان کی کپتانی میں سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا ۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق لیسنتھ ملنگا نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 3 ہیٹرک کی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 2 ہیٹرک کی ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔