گریٹر اقبال پارک کیس میں اہم پیش رفت ،بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی  

Minar e Pakistan,TikToker,

لاہور :گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کرنے والے ملزم اختر علی کی شہریوں اور وکلا نے درگت بنا ڈالی ،شہریوں اور وکلا نے ملزم اختر کی پٹائی کر ڈالی ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدتمیزی کرنے والے ملزم اختر علی جب عدالت کے احاطہ میں پہنچے تو وہاں موجود شہریوں اور وکلا نے ملزم کو گھیر لیا اور مار پٹائی شروع کر دی ، ملزم کیخلاف موبائل چھیننے کا کیس بھی سامنے آج زیر سماعت تھا .

ملزم اختر علی  نے گریٹر اقبال پارک میں  ٹک ٹاکر خاتون سے بد تمیزی کیس میں قبل از گرفتاری ضمانت  کی درخواست دائر کر رکھی تھی  ،جب ملزم سیشن عدالت میں پیش ہوا تو  شہریوں اور وکلاء نے  گھیر لیا اور ملزم اختر علی کی پٹائی کر دی  شہریوں اور وکلاء نے ملزم کی خوب  درگت بنا ٸی ۔

 شہریوں نے  موبائل چھیننے  کی واردتوں اور گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بد تمیزی سے متعلق  عوامی غصہ کا خوب اظہار کیا جبکہ  ملزم اختر علی کی وکیل کا کہنا تھا  اختر علی بے گناہ ہے  عبوری ضمانت کیلئے پیش ہوا تھا پٹائی کسی غلط فہمی کہ بنیاد پر کی گئی ۔