کیا محمد حفیظ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ہیں؟کامران اکمل کا دعویٰ

PCB,Hafeez Kamran Akmal,Rameez Raja

لاہور :سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے مایہ ناز آل رائونڈر محمد حفیظ سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آج کل محمد حفیظ اتنے ناراض ہیں شاید اگر وہ پریس کانفرنس کریں تو ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں ۔

اپنے یوٹیوب چینل پر دعویٰ کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا محمد حفیظ آج کل خفا نظر آ رہے ہیں ،ہو سکتا ہے وہ اپنی ناراضگی کی وجہ سے ورلڈ کپ بھی نہ کھیلیں ،انہوں نے کہا  کہ کرکٹ میں یاری دوستی یا پسند و ناپسند نہیں چلائی جاتی، چیئرمین پی سی بی رمیز راجا پروفیشنلی یہ مسئلہ حل کریں۔

نئے کوچز کی تعیناتی پر کامران اکمل کا کہنا تھا میتھیو ہیڈن اور فلینڈر کو کوچنگ اسٹاف میں شامل کرنا اچھا اقدام ہے،میتھو ہیڈن کی بیٹنگ تکنیک دنیا کے تمام بلے بازوں سے بہت بہتر تھی، فلینڈر نے بھی جنوبی افریقہ کیلئے کئی کامیابیاں سمیٹی ہیں،بورڈ کی طرف سے یہ فیصلے خوش آئند ہیں۔