صحرا میں دفاعی جنگ کے حوالے سے جنگی مہارتوں کا مظاہرہ ،آرمی چیف کا دورہ پنوں عاقل

General Bajwa,Army Chief,COAS

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنو ں عاقل کا دورہ کیا جہاں انہیں صحرائی فارمیشن فیلڈ میں تربیت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ,آرمی چیف نے جوانوں کی تیاری کی حالت  اور تربیتی معیار او ر سخت حالات میں بلند جذبے  کی تعریف کی.

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنو عاقل کا دورہ کیا، جہاں انہیں صحرائی فارمیشن فیلڈ میں تربیت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ،آرمی چیف  نے فیلڈ فائرنگ رینج صالح پٹ  میں فارمیشن کی تربیت کا معائنہ کیا ،تربیت میں حصہ لینے والے جوانوں نے صحرا میں دفاعی جنگ کے حوالے سے  جنگی مہارتوں کا مظاہرہ کیا ۔

آرمی چیف نے جوانوں کی تیاری کی حالت  اور تربیتی معیار او ر سخت حالات میں بلند جذبے  کی تعریف کی ،انہوں نے کہا  کہ تربیت کے دوران مختلف ہتھیاروں اور  صلاحیتوں  کا مؤثر انضمام جنگ کے دوران  دشمن  کو مناسب جواب دینے کے لیے ضروری ہے۔

آرمی چیف نے  ماحول کے تحفظ اور  دفاع کو مضبوط کرنے کیلئےصحرا کے ناموافق حالات میں جوانوں کے کام کی تعریف کی اور  سرسبزوشاداب پاکستان مہم کے تحت پودا بھی لگایا ۔

 بعد ازاں بعد ازاں آرمی چیف نے گاؤں دتار ڈنو میں سپاہی حزب اللہ جتوئی شہید کے  اہل خانہ سے ملاقات کی  جس نے 5 ستمبر 2021 کو کوئٹہ میں تعینات ایف سی کے دستوں پر آئی ای ڈی حملے کی وجہ سے  جام شہادت نوش کیا تھا ۔

 آرمی چیف نے  اہل خانہ  کی خیریت دریافت کی اور تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ شہدا کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔