ٹریفک پولیس اِن ایکشن ،کم عمر ڈرائیوری پر 47لاکھ سے زائد کا جرمانہ

Traffic Police Callahan,CTO

کراچی : معزز عدالت عالیہ(سند ھ ہائی کورٹ)کے حکم پر کم عمر ڈرائیوروں اور گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف ٹریفک پولیس کراچی نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ 

اس ضمن میں مورخہ 2 ستمبر سے 13 ستمبر 2021 تک کراچی ٹریفک پولیس نے شہربھر میں اس خصوصی مہم میں درج ذیل جرمانے اور چالان جاری کئے۔

کم عمر ڈرائیوری پر 9491چالان اور4745000روپے جرمانے کئے گئے۔گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین / گاڑی کے مالک کو 4484 چالان جاری جبکہ 4484000 روپے کے جرمانے کئے گئے اور اسکے ساتھ ہی 9144 گاڑیا ں بھی ضبط کی گئیں۔