سب عمران خان کے پیچھے پڑ گئے، ستمبر اور اکتوبر اہم مہینے ہیں: شیخ رشید

سب عمران خان کے پیچھے پڑ گئے، ستمبر اور اکتوبر اہم مہینے ہیں: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سب لوگ عمران خان کے پیچھے پڑ گئے ہیں، ستمبر اور اکتوبر اہم مہینے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شیخ رشید نے لکھا ’70 وزرائ، 240 کا ڈالر، 4000 من آٹا، غریب کی مزید بربادی ہے۔ بجلی کا بل، بچوں کی فیس اور مکان کے کرائے کے بعد چولہا نہیں جلتا۔ اسمبلی کی مدت میں صدر کی منظوری کے بغیر اضافہ نہیں ہو سکتا۔ ایشیائی کانفرنس میں نہ وزیراعظم اور نہ وزیر خارجہ شریک ہوئے۔ ستمبر، اکتوبر اہم مہینے ہیں، سب لوگ عمران خان کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔‘ 

64e2b8020d74da2f3d7da713dce8a2c7

مصنف کے بارے میں