مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے مریم نواز شریف کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ 
ذرائع کے مطابق نیب پراسیکیوٹر اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مریم نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کے روبرو دلائل پیش کئے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز شریف کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے نیب سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں اور 27 ستمبر تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں