مقامی اور عالمی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے اپنے پنجے گاڑھ دیئے

مقامی اور عالمی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے اپنے پنجے گاڑھ دیئے

کراچی: مقامی اور عالمی کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر نے اپنے پنجے گاڑھ دیئے ، صرف پاکستانی روپیہ ہی نہیں دنیا کی تمام کرنسیاں امریکی ڈالر سے پریشان ہیں ۔

کرنسی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے سر پکڑ لئے ، آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 8 پیسے بڑھ گیا ہے ۔ امریکی ڈالر جاپانی ین کو پیچھے دھکیلتے ہوئے 24 سال کی کم ترین سطح پر لے گیا ۔ ایشئن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 145 جاپانی ین کے برابر آگیا ۔

امریکی ڈالر نے برطانوی پاؤنڈ اور یورو کو بھی اپنے پیچھے لگایا ہوا ہے ۔ دونوں کرنسیاں عالمی مارکیٹ میں مسلسل اپنی قیمت کھو رہی ہیں ۔

دوسری جانب ، بائیڈن انتظامیہ مہنگائی سے پریشان ہے اور اب اُس کے پاس شرح سود میں اضافے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں بچا ۔ توقع ہے آج فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا فیصلہ کرے گی ۔

مصنف کے بارے میں