نواز شریف واپس آ رہے ہیں: جاوید لطیف

نواز شریف واپس آ رہے ہیں: جاوید لطیف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف واپس آ رہے ہیں، عوام جس طرح ان کا استقبال کرے گی،عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان مذہب کو سیاست کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، اگر عمران خان کو روکا نہ گیا تو شدید عوامی ردعمل بھی آ سکتا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا فتنہ چل نکلا تو ملک میں خون ریزی ہوگی، ریاستی اداروں کا احترام ہے،سیاسی جماعتوں کیلئے دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے اور ریاستی اداروں کو عمران خان کی باتوں کا نوٹس لینا چاہئے۔ 
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان اقتدار کیلئے مارا مارا پھر رہا ہے، اقتدار کیلئے اس کا انحصار سلیکشن کمیٹی پر تھا، اب اس کا انحصار امریکیوں پر ہو گیا ہے، عمران خان اداروں کو للکار رہے ہیں، اگر انہیں روکا نہ گیا تو شدید عوامی رد عمل آسکتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءمیاں جاوید لطیف نے اپنی نیوز کانفرنس کے دوران عمران خان کے متنازعہ بیانات کی ویڈیوز بھی چلائیں اور کہا کہ ادارے عمران خان کی باتوں کا نوٹس لیں، عمران خان کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں