امریکا نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کردیا

امریکا نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈومور کا مطالبہ کردیا

  

 واشنگٹن: امریکا  کا کہا نا ہے کہ پاکستان انسداد دہشت گردی میں پارٹنر ہے اور  امریکہ پاکستان سے  دہشت گرد گروپوں کی سرکوبی کے لیے مستقل بنیادوں پر کارروائی کی توقع رکھتا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنی  ہفتہ وار پریس بریفنگ میں میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  امریکا توقع کرتا ہے کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف حتمی کارروائی کرے گا۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ  پاکستان کے F-16 بحری بیڑے کی دیکھ بھال  کیلئے 450 ملین ڈالر کے فوجی فروخت پیکج کی تجویز بھی رکھی گئی ہے ۔ 

اس پیکیج بارے ان کا کہنا تھا  کہ پاکستان کا F-16 پروگرام، امریکا اور پاکستان کے وسیع تر دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ پیکیج پاکستان  کو  موجودہ اور مستقبل  کے  دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے میں مدد دے گا ۔

پاکستان کو 450 ملین ڈالر کی مجوزہ فوجی فروخت کی تجویز کانگریس کے سامنے بھی رکھ دی گئی ہے جو  پیکیج کی حتمی منظوری د ے گی ۔

  امریکہ کی طرف سے  پاکستان  کو دیئے جانے والے F-16 بحری بیڑے کے لیے فالو آن سپورٹ میں F-16 ایئر کرافٹ اسٹرکچرل انٹیگریٹی پروگرام، الیکٹرانک کمبیٹ انٹرنیشنل سیکیورٹی اسسٹنس پروگرام، انٹرنیشنل انجن مینجمنٹ پروگرام، انجن کمپوننٹ امپروومنٹ پروگرام اور دیگر تکنیکی کوآرڈینیشن گروپس میں شرکت شامل ہے. اس پیکیج میں ہوائی جہاز کے  انجن ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر میں ترمیم اور معاونت بھی شامل ہوگی۔

واضح رہے پاکستان کو دی جانے والی مجوزہ فروخت میں کوئی نئی  جوہری صلاحیت، ہتھیار یا گولہ بارود  شامل نہیں  ہے ۔