پی آئی اے کا چین کے کرایوں میں22 فیصد تک کمی کا اعلان

 پی آئی اے کا چین کے کرایوں میں22 فیصد تک کمی کا اعلان

اسلام آباد :پی آئی اے  نے اسلام آباد سے تعلیم کیلئے چین جانے والے طلاباء کیلئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق چین جانے والی پروازوں کے کرایوں میں 10فیصد کمی  کی گئی ہے ۔ پی آئی اے دفاتر سے ٹکٹ حاصل کرنیوالے طلبہ کے لیے 22 فیصد رعایت ہوگی ۔

 پی آئی اے کے ترجمان کاکہنا ہے کہ طالب علم اب 40 کلو کی بجائے 80 کلو سامان ساتھ لے جا سکیں گے ،  پی آئی اے کی اسلام آباد سے چین کے  شہروں چینک ڈو اورشیان کے لیے کیلئے ہفتہ وار  2 پروازیں چلائی جارہی ہیں ۔

 پی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے روانہ ہونے والی پروازوں پر کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا۔