ہیئر ڈریسر نے 47 سیکنڈ میں بال کاٹ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ہیئر ڈریسر نے 47 سیکنڈ میں بال کاٹ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

 
 ایتھنز سے تعلق رکھنے والے ہیئر اسٹائلسٹ نے 47 سیکنڈ میں تیز ترین بال کاٹنے کا   عالمی  ریکارڈ قائم کیا۔
 ہیئر ستائل سے  چہرے کی  خوبصورتی میں اضافہ ہو تا ہے ۔ ہیئر اسٹائل کرنا ایک فن ہے، اور ایک اچھا ہیئر اسٹائل بنانے میں بہت  وقت درکار ہوتا ہے ۔ لیکن  یونانی کے ایک ہیئر ڈریسر  کی  اپنے کلائنٹ کے بال ایک منٹ میں تراشنے  کی ویڈیو نے  سوشل میڈیا پر  تہلکہ مچادیا ہے   ۔
ہیئر ڈریسر Konstantinos Koutoupis نے 47 سیکنڈ میں کلائنٹ کے  بال کاٹ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="en" dir="ltr">Need a quick trim? How about a 45 second trim? ????‍♂️ <a href="https://t.co/DqeokLazg2">pic.twitter.com/DqeokLazg2</a></p>&mdash; Guinness World Records (@GWR) <a href="https://twitter.com/GWR/status/1566419055988207616?ref_src=twsrc%5Etfw">September 4, 2022</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>

 

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کلائنٹ کے بالوں پر اپنا ہاتھ ایسے چلا رہا ہے جیسے ہر عمل کی منصوبہ بندی کی گئی ہو۔ اس نے جس درستگی کے ساتھ گاہک کے بال کاٹے اس سے بہت سے دیکھنے والے  حیران رہ گئے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے مسٹر کوٹوپیس کی بال کاٹنے  کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا، "بہت اچھا کام۔"