خبردار!گاڑیوں کا دھواں کینسر کی وجہ بن سکتا ہے

خبردار!گاڑیوں کا دھواں کینسر کی وجہ بن سکتا ہے

  چھوٹی بڑی گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں انسانی جسم میں  سیگریٹ نوشی  جیسی  رسولیاں بنا دیتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق   فاسل ایندھن کے جلنے سےانسانی بال کے 50ویں حصے سے چھوٹے سائز کے ذرّات پھیپھڑوں کے ذریعے خون میں شامل ہوتے ہیں۔ جو  خون  کو مزید گاڑہا کر تے ہیں ۔  اور یہ  سوزش  کی وجہ بنتے ہیں ۔

یہ ذرّات باریک  ڈیزل، بریک پیڈز، پہیوں اور سڑک کے غبار میں موجود ہوتے ہیں۔   ان ذرات سے   نان-اسمال سیل لنگ کینسر (NSCLC) ہونے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے ۔

یہ تحقیق انسانوں اور EGFR نامی جِین میں ہونے والے تغیرات کے لیبارٹری تجزیے پر مبنی تھی۔ یہ جین  تمام مریضوں کی نصف تعدادمیں پایا گیا جنہوں نے کبھی سیگریٹ نوشی نہیں کی تھی۔

 تحقیق کے سربراہ مصنف پروفیسر چارلس سوینٹن جن کا تعلق یونیورسٹی کالج لندن سے  ہے کا کہنا تھا کہ وہ ذرّات جو فاسل ایندھن کے جلنے سے خارج ہوکر موسمیاتی تغیر کو بدتر کرتے ہیں وہی  براہ راست انسانی صحت کو متاثر کرتے ہیں۔

پروفیسر چارلس سوینٹن کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی سے پھیپھڑوں کا کینسر ہونے کے خطرات سیگریٹ نوشی کی نسبت کم ہیں ۔لیکن یہ ہمارے اختیار سے باہر ہے ۔ 

یاد رہے  رواں سال کے شروع میں ہونے والے  ایک مطالعے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ  فضائی آلودگی کے سبب ہر سال 18 لاکھ   افراد موت کا شکار ہوتے ہیں ۔