داعش کی آڑ میں افغان سرزمین پر ”بموں کی ماںکا حملہ سابق صدر اور افغان شہریوں کا سخت ردِ عمل

داعش کی آڑ میں افغان سرزمین پر ”بموں کی ماںکا حملہ سابق صدر اور افغان شہریوں کا سخت ردِ عمل

کابل :سابق افغان صدر اور افغان شہریوں نے ننگر ہار پر امریکا کی جانب سے سب سے بڑا بم گرائے جانے کی سخت مذمت کردی۔ حامد کرزئی نے بمباری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے افغان سرزمین کو اپنی تجربہ گاہ بنا لیا۔


تفصیلات کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی نے ٹویٹ کیا کہ امریکی افغان سرزمین کو تجربہ گاہ کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔امریکا اپنے بڑے بموں کی جانچ افغان سرزمین پر کرتا ہے۔ امریکا اگر داعش کا خاتمہ چاہتا ہے تو بہت آسانی سے کرسکتا ہے کیونکہ امریکا نے ہی داعش بنائی ہے۔
داعش افغانستان کی دشمن ہے اور کاش امریکا عام شہریوں کی بجائے داعش کو ہی نشانہ بناتا۔ ناصرف میں اس کی مذمت کرتا ہوں بلکہ ساری دنیا اس کی مذمت کرتی ہے ۔سوشل میڈیا پر بھی افغان شہریوں نے امریکی بمباری پر شدید تنقید کی