پنجاب کے مختلف شہروں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 70 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

پنجاب کے مختلف شہروں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 70 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

لاہور: ملک کے مختلف حصوں میں امن دشمنوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پھالیہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 42 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مشتبہ افراد کی بائیو میڑک تصدیق جاری ہے۔ جھنگ میں پولیس نے مختلف علاقوں کا سرچ آپریشن کرتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار کر لیا۔


ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ، چوری کی موٹر سائیکلیں اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔ کہروڑ پکا میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی میں 4 مشتبہ افراد کو دھر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران 22 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی جبکہ 40 افراد کی بائیو میڑک تصدیق بھی کی گئی۔

وہاڑی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی میں 9 اشتہاریوں سمیت 24 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں