شمالی کوریا کے معاملے پر کسی بھی وقت لڑائی چھڑ سکتی ہے، چین

شمالی کوریا کے معاملے پر کسی بھی وقت لڑائی چھڑ سکتی ہے، چین

بیجنگ:چین نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حوالے سے کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ’کسی بھی وقت لڑائی چھڑ سکتی ہے۔‘چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو ہو سکتا ہے کہ جیت کسی کی بھی نہ ہو۔چینی وزیر خارجہ وانگ یی ے کہا کہ، ’ہم فریقین یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کو اکسانے اور دھمکانے سے اجتناب کریں، چاہے ایسا الفاظ سے کیا جا رہا ہو یا اقدامات سے اور صورتحال کو ایسا نہ ہونے دیں جسے سنبھالنا مشکل ہو جائے۔
چینی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب امریکہ میں شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے پھیلاوے حوالے سے تشویش بڑھتی جا رہی ہے اور اس نے جزیرہ نما کوریا کے پاس اپنا ایک بحری جنگی جہاز تعینات کر دیا ہے۔اس دوران ایسی قیاس آرائی کی جا رہی ہیں کہ شمالی کوریا سنیچر کو اپنا چھٹا ایٹم بم ٹیسٹ کر سکتا ہے۔سنیچر کو شمالی کوریا کے پہلے رہنما کم ال-سنگ کا 105 واں یوم پیدائش ہے۔